186

پی ایس ایل فائنل: گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فلیڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیوریٹ تصور کیا جارہا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم رواں سیزن کے دوران 3 مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سامنے آچکی ہے اور ہر مرتبہ اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ اسیٹج کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے جبکہ اس کے بعد اسی اسٹیج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے زیر کیا۔

اس کے علاوہ ایونٹ کے کوالیفائر میچ میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب رہا اور اس نے میچ 10 رنز سے اپنے نام کیا۔