340

مہمند میں پولیو ورکر تکرار کے بعدقتل 

پشاور۔خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں انسدادپولیو کے قطروں سے انکاری والدین نے تکرار پر پولیو ورکر واجد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع پر سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں انسدادپولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے کہ اچانک ایک بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس پر پولیو ورکر واجد نے انکاری والدین کو سمجھانے کی کوشش کی تو تکرار ہوااور بچے کے والد نے واجد نامی پولیو ورکر کو پستول کے فائر سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کی واجد کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔