465

چمکنی سے اغواء 4مغوی بحفاظت بازیاب

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چمکنی کے علاقے نیو سٹی ہوم کاروائی کرکے تاوان کی غرض سے اغواء ہونیوالے 4مغویوں کو بحفاظت بازیاب کراکر 2اغواء کاروں کو گرفتار کرلیابازیاب ہونیوالے مغویوں میں دو کا تعلق پنجاب سے ہے مغویوں کو زنجیروں کو جگرا گیاتھا پولیس نے 2 اغواء کار وں کو کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کواطلاع ملی کہ چمکنی کے علاقے نیو سٹی ہوم میں ایک گھر میں کچھ افراد کو رکھا گیا ہے اور ان کی سرگرمیاں بھی مشکوک ہیں جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی رورل طارق حبیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی حیدر علی اور ایس ایچ او چمکنی احمد اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی کرکے 26مارچ کو جاوید ٹاؤن سے اغواء ہونیوالے محمدرحمان ولد سمندر خان سکنہ باڑہ حال جاوید ٹاؤن اور 10فروری کو تھانہ پھندو کی حدود رحیم آباد سے اغواء ہونے والے آصف ولد فضل سبحان اور ظاہر ولد اختر اور قربان ولد بشیر اللہ ساکنان لاہور کو بازیاب کرالیا پولیس نے دواغواء کاروں سید مت خان ولد سعادت خان سکنہ کرم ایجنسی اورگھر کے مالک عمران ولد شریف خان سکنہ کالو خیل کو گرفتار کرلیا ۔