331

متنی میں پولیس مقابلہ ٗ اغواء کار3 ساتھیوں سمیت ہلاک

پشاور۔پشاورکے نواحی علاقہ متنی کشن گڑھ روڈ پرسی ٹی ڈی اوراغواء کاروں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مبینہ طورپربدنام زمانہ اغواء کار و اجرتی قاتل شیرزادہ عرف شیرسمیت 3اغواء کارہلاک ہوگئے جبکہ دو ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے 

پولیس نے بھاری اسلحہ برآمد کرکے فرارہونے والے ملزموں کی تلاش میں علاقے کوگھیرے میں لے لیامحکمہ انسداددہشت گردی کے مطابق انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جمعہ کے روز کسی بھی وقت اغواء کاروں کاایک منظم گروہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی خاطرضلع خیبرسے پشاورمیں داخل ہوں گے اس اطلاع پر محکمہ انسداددہشت گردی کے اہلکاروں نے ضلع خیبرسے پشاورآنے والے مختلف داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کیں اورشام کے وقت کشن گڑھ روڈعلاقہ متنی میں اغواء کاروں اورسی ٹی ڈی اہلکاروں کاآمناسامناہوگیا

مبینہ اغواء کاروں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پرفائرنگ کی جبکہ جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دوساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں شیرزادہ عرف شیرساکن خرکئی درگئی ٗ عمران عرف ملنگ ساکن اتمانزئی چارسدہ اورایازاللہ ساکن اتمانزئی چارسدہ شامل ہیں جبکہ ان کی قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیاپولیس نے فرارہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں ملزم مختلف اضلاع میں اغواء برائے تاوان ٗ اورٹارگٹ کلنگ کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے محکمہ انسداددہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔