95

طالبان نمائندوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت مل گئی

نیویارک۔ اقوام متحدہ نے گیارہ طالبان نمائندوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دے دی،سکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اور ڈپٹی لیڈر شیر محمد عباس اسٹانکزئی سمیت دوسرے اراکین کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اجازت صرف امن اور مصالحتی مذاکرات میں شرکت کے لیے مخصوص ہے۔

اس اجازت کا اطلاق رواں برس یکم اپریل سے اکتیس دسمبر تک ہو گا۔ اس بیان میں طالبان کے منجمد اثاثوں کی محدود بحالی بھی کی گئی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے دیے گئے اس استثنیٰ کا علم ہے۔