205

کرک ‘ کھلونا بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ، 7 زخمی 

کرک۔کرک میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کرک کے نواحی گاؤں تخت نصرتی میں 8 بچے ا یک دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ایک بچہ جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے ۔

جنہیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا ۔ وہاں پر ڈاکٹرز نے 3 بچوں کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔