499

متحدہ حزب اختلاف کا مشاورتی اجلاس جلد متوقع

اسلام آباد۔ آئندہ ہفتے متحدہ حزب اختلاف کا مشاورتی اجلاس متوقع ہے جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر بھی اپوزیشن کے وسیع تر اتحاد میں پیش رفت ہو گئی ہے اہم اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ سے باہر بھی مشاورتی اجلاس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) شامل ہیں۔ 

اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت کے خلاف ایک بڑا محاذ کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔ اصولی طور پر اس حوالے سے اتفاق ہو گیا ہے۔ تینوں جماعتوں کے نمائندے رہنما اصول طے کریں گے جس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ اس حکمت عملی میں مشترکہ احتجاجی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔