505

مختلف اضلاع میں پولیس کے اعلیٰ سطح پر تبادلے

پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 18 افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کردیئے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ون عتیق شاہ کو ڈی ایس پی سبرب ٗ ڈی ایس پی سبرب اعجاز احمد کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٗقائمقام ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد ایاز کو قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن مردان، قائمقام ایس پی سوات خان خیل کو قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن صوابی۔

ایس ڈی پی او رورل مردان محمد اعجاز خان کو ایس ڈی پی او ٹوپی صوابی، ایس ڈی پی او رزڑ صوابی سجاد حسین کو ایس ڈی پی او لاہور صوابی، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سنٹرل پولیس آفس افتخار علی کو ایس ڈی پی او رزڑ صوابی، قائمقام ایس ڈی پی او لاہور صوابی محمد اقبال کو قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ، قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ شکیل خان کو قائمقام ایس ڈی پی او رورل مردان۔

ایس ڈی پی او پبی نوشہرہ کمال حسین کو ڈی ایس پی لیگل مردان، ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو امتیاز گل کو ایس پی ایف آر پی کوہاٹ رینج، ایس پی انوسٹی گیشن طور غر زین خان کو ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو، ایس پی سپیشل برانچ خان اکبر کو ایس پی انوسٹی گیشن چترال جبکہ قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن کرک عبد الرشید کو قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح ناقص کارکردگی کی بناء پر قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن مردان گل نواز ، قائمقام ایس ڈی پی او ٹوپی صوابی کوثر خان اور قائمقام ڈی ایس پی لیگل مردان محمد شفیق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔