461

رمضان میں ذخیرہ اندوزوں سے نبٹنے کیلئے حکمت عملی طے

پشاور۔محکمہ خوراک نے رمضان المبارک سے قبل سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا جبکہ ذخیرہ انددوزوں ٗ منافع خوروں اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کرکے عید کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز راشننگ کنٹرولر آفتاب عمرکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر کی ہدایت پر رمضان المبارک کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیا جبکہ ذخیرہ انددوزوں ٗ منافع خوروں اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کی بلاتعطل گرفتاریوں کا فیصلہ کیاگیا ہے اجلاس میں لاغر ٗ بیمار اور ناقص گوشت و قیمہ فروخت کرنیوالے قصائیوں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیاگیا ہے ۔