547

سرکاری سکولوں میں تعینات مختلف کیڈرز کی ترقیاں

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے سرکاری سکولوں میں تعینات مختلف کیڈر کے255 مرد و خواتین اساتذہ کوسکینڈری سکول ٹیچر(ایس ایس ٹیز) کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

کوٹے کے مطابق سی ٹی اساتذہ کو 40فیصد ٗ پی ایس ٹیزکو 20فیصد ٗ اے ٹی ٗ ٹی ٹی اور ڈرائنگ ماسٹر اساتذہ کو 4ٗ 4فیصد کے تناسب سے ترقی دی گئی ٗ بائیو کیمسٹری کے 45مرد اساتذہ اور8خواتین ٗ فزکس میتھس کے 31مرد ٗ جنرل کیڈر کے 122مرد اور 49خواتین اساتذہ کو ایس ایس ٹیز کی نئی ذمہ داریاں سونپ کر ان کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں قبائلی ضلع باجوڑ میں بیالوجی، کیمسٹری کے 8 مرد، 1 خاتون، فزکس، میتھس کے 4 مرد اور جنرل کیڈر کے 7مرد اور 8خواتین اساتذہ شامل ہیں اسی طرح ضلع مہمند کے بیالوجی کیمسٹری کے 6 مرد، فزکس میتھس کے 4 مرد اور جنرل کیڈر کے 10مرد اور 7خواتین اساتذہ،قبائلی ضلع خیبر میں بیالوجی، کیمسٹری کے 7 مرد، 1 خاتون، فزکس میتھس کے 6 مرد اور جنرل کیڈر کے 14مرد اور 4خواتین،قبائلی ضلع اورکزئی میں بیالوجی کیمسٹری کے 3 مرد، 1 خاتون، فزکس میتھس کے 1 مرد اور جنرل کیڈر کے 7مرد اور5خواتین،قبائلی ضلع ساؤتھ وزیرستان میں بیالوجی، کیمسٹری کے 4مرداور جنرل کیڈر کے 12مرد اور 2خواتین،قبائلی ضلع نارتھ وزیرستان میں بیالوجی، کیمسٹری اور فزکس میتھس کے 4,4 مرد اور جنرل کیڈر کے 11مرد اور 4خواتین، قبائلی ضلع کرم میں بیالوجی، کیمسٹری کے 3 مرد، 1 خاتون، فزکس میتھس کے 7 مرد اور جنرل کیڈر کے 35مرد اور 8خواتین۔

قبائلی سب ڈویژن وزیر میں بیالوجی، کیمسٹری کے 2 مرد، 1 خاتون، فزکس میتھس کے 3 مرد اور جنرل کیڈر کے 9مرد اور 4خواتین، قبائلی سب ڈویژن درہ زندہ میں بیالوجی، کیمسٹری کے1 مرد، 1 خاتون اور جنرل کیڈر کے 5مرد اور 1خواتین، قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں بیالوجی، کیمسٹری کے 1 مرد، 1 خاتون، فزکس میتھس کے 1 خاتون اور جنرل کیڈر کے 1مرد اور1خواتین، قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں بیالوجی۔

کیمسٹری کے 1 مرد اور جنرل کیڈر کے 4مرد ، قبائلی سب ڈویژن حسن خیل میں بیالوجی، کیمسٹری کے 2 مرد، 1 خاتون اور جنرل کیڈر کے 6مرد اور 2خواتین، قبائلی سب ڈویژن جنڈولہ میں بیالوجی، کیمسٹری کے 3مرد، فزکس میتھس کے 1 مرد اور جنرل کیڈر کے 2مرد اور 1خواتین اساتذہ شامل ہیں ۔