538

ہسپتالوں میں ہڑتال کرنیوالے ملازمین کی شامت

پشاور۔خیبر پختونخوا کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں نے ملازمین کی جانب سے احتجاج ٗ ہڑتال یا سروسز کے بائیکاٹ کی صورت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کااعلان کر دیا ہے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ایک اعلامیہ سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو 24 گھنٹے تمام سروسز کی فراہمی ملازمین کا بنیادی فرض ہے۔

اسی بنیاد پر ہسپتال کا کوئی بھی ملازم انفرادی یا اجتماعی صورت میں منفی سرگرمیوں میں یا ہسپتال کے نظم و ضبط میں کسی بھی قسم کا خلل ڈالنے میں ملوث پایا گیا تو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بنا ء کسی روکاوٹ کے موجودہ قانونی پالیسی کے مطابق ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔