514

مرغی کی قیمتوں نے ڈبل سنچری عبور کر لی

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں مرغی کی فی کلو قیمت نے ڈبل سنچری عبور کر لی ٗ اوپن مارکیٹ میں مرغی فی کلو 208روپے کی ہوگئی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے میں مکمل ناکام ہوگئے ۔

پشاور میں گزشتہ روز مرغی 208روپے فی کلو فروخت ہوئی ڈیلرز اور پرچون کے مطابق انہیں پیچھے سے مال مہنگا مل رہا ہے اسی لئے قیمتیں بڑھیں انہو ں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔