588

پشاورکی دونجی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف تحقیقات کاآغاز

پشاور۔قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے پشاورکی دونجی ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سوسائٹی ہذا میں پلاٹ کی خرید و فروخت میں عوامی دھوکہ دہی کی تفتیش آغاز کردیاہے تمام متاثرہ افراد جو کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے حصول کے لیے اپنی رقوم جمع کروا چکے ہیں اور انہیں ابھی تک پلاٹ یا رقم واپس نہیں ملی۔

وہ افراد اپنی شکایات ادارہ ہذا کی ویب سائٹ (www.nab.gov.pk) پر دئیے گئے پر وفا رمہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس، بلاکIII- ، فیز V- حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران مورخہ 26 اپریل 2019 تک ارسال کریں۔ مزید معلومات کے لئے متعلقہ فون نمبر 091-9217554 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔