507

پشاور میں تفریحی پارکوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی

پشاور۔ٹاؤن ون کی حدودمیں آنے والے پارکوں کی صفائی ستھرائی اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے انکی خوبصورتی ماندپڑگئی ہے کلین اینڈگرین مہم کے تحت پارکوں میں لگنے وا لے پودے بھی مرجھاگئے ہیں جبکہ مالیوں کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے پارکوں میں نشہ کے عادی افرادنے ڈیرے ڈال لےئے ہیں شہرکے شالیمارگارڈن،جناح پارک ،شیخ آبادپارک ،زرگرآبادپارک اورآسیہ پارک میں صفائی ستھرائی کافقدان ہے جسکی وجہ سے مذکورہ پارکوں میں شہریوں کاآناکم ہوگیاہے۔

پارکوں میں تعینات مالی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں کیونکہ ان مالیوں کوٹاؤن ون کے افسروں کی آشیربادحاصل ہے ٹاؤن ون کے ایک اعلیٰ افسرکے مطابق شہرکے پارکوں میں تقریباً150سے زائدمالی صفائی ستھرائی اورپارکوں کی دیکھ بھال کیلئے تعینات کےئے گئے ہیں لیکن پارکوں میں دوتین مالیوں کے علاوہ باقی مالی نظرنہیں آتے اوریہ کہ ان تمام ترصورتحال پرگارڈن سپرنٹنڈنٹ نے بھی خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔

گزشتہ روزہونے والے ٹاؤن کونسل ون کے اجلاس میں کنونےئرنے پارکوں سے متعلق اراکین کی سوالوں کے جواب دینے کیلئے گارڈن سپرنٹنڈنٹ کی عدم موجودی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے انہیں فوری کونسل طلب کرنے کی ہدایت کی لیکن اس کے باوجودوہ نہیں آئے چنانچہ آسیہ پارک میں نشہ کے عادی افرادکی موجودگی اوراس سے پارک کونقصان پہنچنے کاذکرٹاؤن کونسلرشاہ زیب بھی کونسل اجلاسوں میں بارہاکرچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے شہریوں نے صوبائی وزیربلدیات اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ شہرکے پارکوں کی حالت زاربہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کوپارکوں میں صاف ستھرائی ماحول میسرآسکے۔