542

نوازشریف کا دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ 

لاہور۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا گزشتہ روز شریف میڈیکل کمپلیکس میں دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی طبی معائنے کے لئے ساتویں بار شریف میڈیکل کمپلیکس آئے ۔

اس موقع پر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں مختلف امراض کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ۔ میڈیکل بورڈ نے شریف میڈیکل سٹی اور نجی ہسپتال سے کرائی گئی ایم آر آئی ، سٹی سکین ، ای سی جی اور پتھالوجی رپورٹس کا جائزہ لیا ۔نواز شریف تقریباًسوا گھنٹے کے بعد شریف میڈیکل سٹی سے اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہو گئے۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔