475

پہلی بار باڑہ میں ڈرائےونگ لائسنس کا اجراء شروع

پشاور ۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسرقاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی نگرانی میں تاریخ میں پہلی بار ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیاگیا ابتدائی طور پر 192لرنرز اور 90ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔

ترجمان رشید خان کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ایم اےل اے ٗ شاہین سکواڈ، ایجو کیشن یونٹ اور ڈرائیونگ لائسنس یونٹ پر مشتمل خصوصی ٹےم نے خیبر کی تحصیل باڑہ کا دورہ کےا لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ ٹیسٹ کے بعد موقع پر ہی 90لائسنس 192 لرنر پرمٹ جاری کئے گئے ۔

جبکہ موسم کی خرابی اور مسلسل بارش کی وجہ سے 120 لرنر پرمٹ پر مزید پراسس نہ ہو سکاترجمان کے مطابق کل دوبار ہ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس یونٹ ضلع خیبر کے عوام کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے اپنے فراءض انجام دے گی بعدازاں موقع پر موجود لوگوں میں سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی طر ف سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگا ہی پمفلٹ اور گفٹس بھی تقسےم کئے گئے واضح رہے کہ تحصیل باڑہ کے بعد جمروداور لنڈی کوتل کے عوام کو لائسنس جاری کئے جائےں گے ۔