172

ہراسانی الزامات: علی ظفر پروگرام میں بات کرتے ہوئے روپڑے

گلوکار و اداکارہ علی ظفر گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ علی ظفر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر جذباتی ہوئے ہیں۔

علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منظم انداز میں مہم چلائی جا رہی ہے اور ان کے خلاف الزامات لگا کر ان اداروں کو مینشن کیا جاتا ہے جن کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں۔