216

عالمی برادری اور حقائق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے تاہم مسعود اظہر کو تحریک آزادی کشمیر سے جوڑنے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی گئی ہے‘ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی 1267کمیٹی نے مسعود اظہر کو پابندیوں کی لسٹ میں شامل کیا اور پاکستان نے ہمیشہ کمیٹی کے تمام تکنیکی معاملات کا احترام کیا ہے ¾تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ پاکستان نے کمیٹی کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی ہے جہاں تک پورے خطے میں پاکستان کے اصولی مو¿قف اور امن کے لئے اقدامات اور قربانیوں کا تعلق ہے تو کوئی چاہتے ہوئے بھی انہیں جھٹلا نہیں سکتا۔ افغانستان میں روس کی مداخلت کےساتھ لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کا1980ءکی دہائی میں شروع ہونے والا سلسلہ آج بھی جاری ہے‘دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے ایک طویل جدوجہد کی ہے عین اسی روز جب اقوام متحدہ مسعود اظہرپر پابندی لگا رہی تھی خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں افغان دہشت گردوں کاایک بڑا حملہ ناکام بنایا گیا جس میں3جوان شہید ہوئے ‘ حملہ اس وقت ہوا جب پاک فوج کی ٹیم الواڑہ کے مقام پر باڑ لگانے میں مصروف تھی بھرپور اور مو¿ثر جوابی کاروائی میں درجنوں حملہ آور مارے گئے جبکہ متعدد بھاگنے پر مجبور ہوئے ¾پاکستان نے دہشت گردی کے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا اسلام آباد میں تعینات افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

 پاکستان نے افغان سرزمین سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کےخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے‘پاکستان کا درپیش حالات میں مو¿قف اصولی ہے چین کی جانب سے مسعود اظہر کے کیس میں سامنے والے مو¿قف میں چین کی جانب سے عالمی برادری کو پاکستان کا رول تسلیم کرنے کا بھی کہا گیا ہے‘ چین کے بیان کی روشنی اور برسرزمین حقائق کے تناظر میں عالمی برادری کو بھی آنکھیں بند رکھنے کی روش ترک کرنا ہوگی ¾خطے میں امن کے قیام ¾دہشت گردی کے خاتمے اور متنازعہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے نمٹانے کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سپورٹ کرنا اور پاکستان مخالف بیانات پر شٹ اپ کال دینا ضروری ہے تاکہ خود عالمی برادری کی غیر جانبداری پر سوالات نہ اٹھیں۔

بی آر ٹی سے متعلق ہدایات

وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایک بار پھر پشاور کے بس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل اور اس میں ہر مرحلے پر معیار یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے‘ وزیر اعلیٰ نے نکاسی آب اور شہر میں مخلوط ٹریفک پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا کہا ہے اس سے ایک روز قبل پشاور ترقیاتی ادارہ کے حال ہی میں تعینات ہونے والے سربراہ انجینئر عزیر خان نے سائٹ کے دورے میں کام کی سست روی پر برہمی ظاہر کی ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایات پراجیکٹ سے جڑے عوامی مسائل کے احساس کی عکاسی کرتی ہے‘ ڈی جی پی ڈی اے منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں جس سے کام کی رفتار میں مزید بہتری کی امید کی جاسکتی ہے تاہم فوری اقدامات کے طور پر مین جی ٹی روڈ کی صفائی خصوصاً سڑک کے کنارے کلیئر کرنا جگہ جگہ بکھرا تعمیراتی ملبہ ہٹانا اور گردوغبار کے خاتمے کے لئے چھڑکاﺅ کا انتظام ناگزیر ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے اس سب کےساتھ بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔