217

اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اداکار فیروز خان نامور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی۔

اداکار نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے کچھ ہفتے قبل ہی خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں، ایسے میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خوشخبری بھی سنادی۔

فیروز خان نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ’اس جمعے اللہ نے مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا ہے’۔