209

چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ‘اے ایس آئی جاں بحق 

پشاور۔ ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی گنڈھیری میں پولیس موبائل وین پر نامعلوم ملزموں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شھید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
 
چارسدہ پولیس کے زرائع کے مطابق  پولیس موبائل وین معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم شر پسندوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اے ایس آئی محبت خان شھید جبکہ دو دیگر اہلکار توصیف اور مصور زخمی ہو گئے،ملزمان وردات کے بعد فرار ہو گئے تاہم پولیس ٹیموں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موقعے پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی، علاقے میں مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔