197

مولا جٹ كا نام استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور: ہائی کورٹ نے فلم مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

لاہور ہائی كورٹ کے جج جسٹس اے مالک نے فلم مولا جٹ كا نام استعمال كرنے كے خلاف پروڈیوسر سرور بھٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر لگے دفتری اعتراض ختم كركے درخواست سماعت كے لیے منظور كرلی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنسر بورڈ كے پاس فلم كا ٹائٹل دینے كا كوئی اختیار نہیں، سنٹرل پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ كے ٹریلر كا سنسر سرٹیفكیٹ جاری كیا، مولا جٹ كا ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ درخواست گزار سرور بھٹی كے پاس ہے، فلم كا ٹریڈ آئی پی او پہلے ہی مسترد کیا جاچکا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جاری شدہ سنسر سرٹیفكیٹ كو كالعدم قرار دینے كا حكم دے۔