366

 پیڈو ملازمین کے جائز مطالبات ماننے سے انکار

پشاور۔ پیڈو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ریفارمز کمیٹی نے پیڈو ملازمین کے جائز مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے ٗجس سے ادارے کے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ٗخیبر پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ملازمین گزشتہ 7 روز سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں ملازمین کے ساتھ مختلف اوقات پر وعدے کئے گئے تھے۔

 مطالبات کے حل کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی تھی ان مطالبات کو حل کر نے سے کمیٹی نے انکار کر دیا ہے ٗپیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکی ریفارمزکمیٹی نے پیڈوملازمین کی جانب سے قلم چھوڑہڑتال ختم کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقدکیا۔

پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرسید عزیزباچا،جنرل سیکرٹری فضل رحیم اورپیڈوایمپلائزکے صدرحاجی ابرارخان اورجنرل سیکرٹری صفت اللہ کاکہناہے کہ چیئرمین بورڈنثارمحمدخان کی جانب سے ملازمین کے جائزمسائل کے حل کیلئے ریفارمزکمیٹی بنائی گئی اوروعدہ کیا گیاکہ کمیٹی ملازمین کے جائز مطالبات مان لے گی مگربورڈ میں بیٹھے بعض مفادپرست ممبران جنہیں حکومتی رولزآف بزنس کاعلم ہی نہیں ہے نے انکے جائزمطالبات ماننے سے انکارکردیاہے۔