510

پشاور میں کولڈ سٹوریج سے لیموں کا بڑا ذخیرہ برآمد

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے چمکنی میں کولڈ سٹوریج گودام سے نو ہزار کلو لیموں برآمد کر کے مالک کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکی اطلاع ملی تھی کہ چمکنی کے علاقے میں ایک گودام میں وافر مقدار میں لیموں کوذخیرہ کیا گیا ہے جس پر انہو ں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ٹو عبد الولی کے ہمراہ کولڈ سٹوریج گودام پر چھاپہ مارا جہاں پر 9ہزار کلو لیموں کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔

 ڈپٹی کمشنر پشاور نے لیموؤں کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے مالک کو موقع پر ایک لاکھ جرمانہ کر دیاجبکہ لیمووں کی فوری طور پر نیلامی کا حکم دیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر ز یوٹی نادر خان، سمن عباس، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان اور فوڈ انسپکٹر بلال خان کی موجود گی میں صبح صادق کے وقت سبزی منڈی انقلاب روڈ میں نیلام کر دیا گیاواضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی سے پشاور میں لیموؤں کی قیمتوں میں کافی کمی آئے گی۔