468

چوک یادگار پارکنگ سے سالانہ لاکھوں کا نقصان

پشاور۔چوک یادگارمیں زیرزمین کارپارکنگ سے ٹاؤن ون انتظامیہ کوسالانہ لاکھوں روپے کانقصان ہورہاہے پچھلے دوتین سالوں سے مذکورہ کارپارکنگ کی نیلامی نہ ہونے کے باعث پارکنگ ڈیپارٹمنٹل طریقے سے چلائی جارہی ہے۔

چنانچہ ڈیپارٹمنٹل ہونے کے باوجودپارکنگ سابق ٹھیکیدارہی چلارہاہے جس سے ٹاؤن ون کومالی نقصان ہورہاہے کیونکہ سابق ٹھیکیدارٹیکسوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے سات سے آٹھ ہزارروپے ٹاؤن ون انتظامیہ کے پاس جمع کرارہاہے جبکہ بارش ہونے کی صورت میں اس دن پیسے جمع نہیں کرائے جاتے ہیں ٹاؤن ون ٹیکس ریگولیشن برانچ کے حکام کے مطابق انکے پاس سٹاف کی کمی کی وجہ سے مذکورہ کارپارکنگ میں مجبوراًپرائیوٹ افرادتعینات کیئے گئے ہیں۔

 لہٰذاروزانہ کی بنیادپرکارپارکنگ پرچیک رکھنے کے ساتھ ساتھ پیسوں کے معاملات میں شفافیت کویقینی بنایاجاتاہے انتظامیہ کے مطابق کئی سالوں سے چوک یادگارکارپارکنگ کوٹھیکہ پردینے کیلئے نیلامی کی جاتی ہے لیکن کوئی بھی شخص ٹھیکہ حاصل نہیں کرپاتاجسکی وجہ سے پارکنگ کوڈیپارٹمنٹل چلایاجارہاہے۔