553

 ٹاؤن ٹو انتظامیہ حرکت میں آ گئی ٗ ٹینڈرزمنسوخ

پشاور۔ ٹاؤن ٹومیں بدعنوانی کی بازگشت پر صوبائی حکومت حرکت میں آگئی، ٹاؤن ٹو کے فروری سے اپریل تک ہونیوالے تمام ٹینڈرزمنسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے،صوبائی حکومت کی ہدایت پرتمام ٹینڈرزمنسوخ کرنے کااعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔

ٹاؤن ٹومیں بدعنوانی کی شکایات پرٹی ایم او، اکاؤنٹ اورانجینئرنگ برانچ کے متعددافسران کواوایس ڈی بناکرلوکل کونسل بورڈ طلب اورفنانس آفیسرکوپہلے ہی معطل کیاجاچکاہے،تاہم صوبائی حکومت نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فروری سے اپریل تک کے تمام ٹینڈرزکوبھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،صوبائی حکومت کے احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ٹی ایم اوٹاؤن ٹووحید الرحمان نے تمام ٹینڈرزمنسوخ کرکے باقاعدہ اعلامیہ کردیاہے۔

معاملات میں شفافیت کیلئے تمام ٹینڈرز دوبارہ اخبارات میں مشتہرکرکے نیلام کئے جائینگے،نیلامی کوصاف شفاف طریقہ سے انجام تک پہنچانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوبھی نیلامی میں شرکت کیلئے مراسلہ کیاجائیگا۔