342

قدرتی آفات فنڈز کیلئے وفاق اور صوبے کا حصہ متعین

پشاور۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈز کے لئے 30فیصد فنڈ صوبائی حکومت جبکہ 70فیصد فنڈ مرکزی حکومت فراہم کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نان اے ڈی پی امریلہ سکیم نیشنل ڈیزاسسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے قیام پر تفصیلی غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کے لئے30فیصد صوبائی حکومت جبکہ 70فیصد فنڈ مرکزی حکومت فراہم کرے گی جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس سکیم کو سپیلمنٹری گرافٹ کے طور پر پچاس ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔