497

11 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی 

پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے محکمانہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی 11 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیاگیا ہے گزشتہ دنوں محکمانہ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پرترقی پانے کیلئے مختلف آفسروں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 11 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی رینک پر ترقی کی سفارشات منظوری کے لیے آئی جی پی کو بھیجوائی گئی جنہوں نے کمیٹی کی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دی جس کے تحت انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گا ترقی پانے والے افسران میں فضل داد، محمد اسحاق، اجمل خان، غلام صادق، محمد عرفان، سیف اللہ خان، حسین غلام، محمد اقرار، فرہاد علی، عظم علی شاہ اور ارشد حسین شامل ہیں۔