431

رپورٹ ہونیوالے پولیو کیسز میں بنوں سرفہرست

پشاور۔ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے مجموعی کیسوں میں نصف کا تعلق بنو ں ڈویژن سے ہے ٗ رواں سال ملک بھر میں اب تک پولیو کے 16کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 8کیسز بنوں ڈویژن سے ہیں ان میں 5ضلع بنوں اور3کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے بھی مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور کوآرڈنیٹر خیبر پختونخوا ایمرجنسی آپریشن کامران آفریدی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملک کر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں انہوں نے کہا کہ پولیو پر معمولی سی بھی غفلت ہماری آئندہ نسلوں کیلئے خطرناک ہے لہٰذا انسداد پولیو کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔