640

 بیوہ کو 10سال بعد پنشن کی ادائیگی کا حکم

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور پرمشتمل بنچ نے 10سال قبل فوت ہونے والے سرکاری اہلکارکی بیوہ کوفی الفورپنشن کی ادائیگی اوربیٹے کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روزجاوید اقبال ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرایک ہی نوعیت کی دورٹ درخواستوں کومنظورکرتے ہوئے جاری کئے۔

اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ عبدالرازق محکمہ ماحولیات میں ڈرائیورتھا جو2004ء وفات پاگیاتھالیکن اتنے سال گذرنے کے باوجود اس کی بیوہ مسماۃ امتری جان کو  پنشن ادا نہیں کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب اس کے بیٹے فریداللہ نے محکمے میں والد کی نشست پرملازمت کی درخواست دے رکھی ہے اوراسے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے کوٹے پربھرتی نہیں کیاجارہا ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دالائل مکمل ہونے پررٹ درخواستیں منظورکرلیں۔