193

میاں گجرمیں باپ بیٹے پرفائرنگ ٗ باپ جاں بحق

پشاور۔تھانہ داؤدزئی کے علاقہ میاں گجر میں  پانی کے تنازعہ مسلح افراد نے باپ بیٹاپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹابال بال بچ گیاملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش و تلاش شروع کردی ہے۔

محمدابراہیم ساکن میاں گجرنے پولیس کو بتایا کہ وہ گذشتہ روزاپنے والدجاوید کے ہمراہ نمازظہرکی ادائیگی کے لئے گیاتھااوراس دوران ملزمان نعیم اورمحمدامین ساکنان میاں گجرنے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کاوالدشدیدزخمی ہوگیا جبکہ وہ خودبال بال بچ گیا زخمی والدکو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیاادھرملزم موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاجن کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش و تلاش شروع کردی۔