209

پشاور میں کروڑوں روپے لوٹنے والا جعلساز گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح خاتون کو کروڑوں روپے سے محروم کرنیوالے جعل ساز کو گرفتار کرلیا گرفتارملزم کے قبضے سے 64 لاکھ روپے نقد اور40 لاکھ روپے مالیت کا چیک برآمد کرلیا۔

ترجمان پشاو ر پولیس محمد الیاس سدوزئی کے مطابق چند روز قبل ایک خاتون نے تھانہ حیات آبادمیں رپورٹ درج کرائی تھی سوشل میڈیا کے ذریعے ایک شخص نے خود کو اعلیٰ سول آفسر ظاہر کرتے ہوئے اس کے ساتھ کاروباری روابط بڑھا کر پی ڈی اے کی ملکیتی نرسری فیری میڈوز فروخت کرنے کی آفر کی جس پر مدعیہ نے جعلی سول آفسر کو ایک کروڈ دس لاکھ روپے دیکر نرسری خریدی بعد میں معلوم ہوا کہ مذکورہ نرسری سرکاری ملکیت ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی ہدایت پر اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی تفتیش کرتے ہوئے اکرام شاہ ولد علیم شاہ سکنہ مردان کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے مدعیہ خاتون سے جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے کا اعتراف کر لیا ہے۔