371

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تین رکنی مسلح رہزن گروہ کو گرفتار کرلیا 

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے تین رکنی مسلح رہزن گروہ کو گرفتار کرلیا گرفتار گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

 ملزموں کے قبضے سے 2 پستول، 2 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ تہکال شہر یار خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے تین رکنی رہزن گروہ سلمان ولد جان محمد، طارق ولد شاہ محمد اور ایک افغان شہری عزیز اللہ ولد خان اللہ کو گرفتار کر لیا۔

 جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ شہید گلفت حسین، گلبہار اور تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں راہ چلتے لوگوں سے موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔