142

اندرون شہر وارداتیں کرنیوالا تالہ توڑ گروپ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر میں تالہ توڑ گروپ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات ٗ نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گرفتار گروہ گھروں کے تالے توڑ کر چوریوں کی وارداتیں کرتا تھا ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے کئی وارداتوں کااعتراف کرلیا۔

 اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پھندوقاضی نثار احمد نے بتایاکہ گزشتہ روز عمران علی نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم چور اس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ٗ طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے اڑے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں قائم خصوصی ٹیم نے کاروائی کرکے تالہ توڑ گروہ کے سرغنہ فرمان ولد عطاء محمد کو حبیب عرف منتو ولد اسد سکنہ افغان کالونی کو گرفتار کرکے نقدی ٗ طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد کرلیا گرفتارملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔