731

سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں واقع سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت میدانی علاقوں میں واقع پرائمری سکول یکم جون سے 31اگست تک بند رہیں گے۔

 مڈل ٗ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں چھٹیوں کا آغاز 15جون سے ہوگا یہ سکول 31اگست تک بند رہیں گے پہاڑی علاقوں میں واقع سکولوں میں چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جو ایک ماہ کیلئے بند ہونگے اور دوبارہ یکم اگست کو کھلیں گے۔