460

دیر کالونی کے جاں بحق افراد کیلئے معاوضے کا اعلان

پشاور۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دیر کالونی میں واقع تندور میں سلینڈر دھماکے اور آتشزدگی سے جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کر دیا ہے ٗ جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین ٗتین اور زخمیوں کو ایک ٗ ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے۔

 یاد رہے کہ 6مئی کو یکہ توت کے علاقے دیر کالونی غفور آباد میں واقع تندور میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 25افراد جھلس گئے تھے جس کے نتیجے میں 9بچوں سمیت 10افراد چل بسے تھے ضلع ناظم نے مذکورہ حادثے میں زخمی زیر علاج افراد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔