475

ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ٗ مریضو ں کو مشکلات

پشاور۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی ٗ جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں ٗ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی منگل کو بھی کھلی رہی اور ڈاکٹروں نے مریضوں کامعائنہ کیا تاہم خیبرپختونخوا کے باقی تمام سرکاری ہسپتالوں میں سروسز کا بائیکاٹ کیا گیا۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بند او پی ڈی منگل کو بھی دور دراز سے آنے والے مریضوں کے لئے آزمائش بنی رہی بعض مریض دور دراز اضلاع سے صبح سویرے او پی ڈی میں بیٹھے رہے لیکن کئی گھنٹوں کا انتظار بھی کوئی رنگ نہ لایاحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انتظامیہ نے سینئر ڈاکٹروں سے بات چیت کرکے اوپی ڈی کھلوالی تاہم بعض شعبہ جات میں ہڑتالی ڈاکٹروں کا غلبہ رہا۔