474

سرکاری پلاٹ حاصل کرنیوالے افسروں کی تفصیلات طلب

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس  اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے  سرکاری پلاٹ حاصل کرنے والے گریڈ17سے اوپرکے افسروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے سابق ڈپٹی رجسٹرار عبدالرشید کی رٹ کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پران کے وکیل خورشیدخان نے عدالت کوبتایا کہ پی ڈی اے نے حیات آباد ٗ ریگی اوردیگرہاؤسنگ سکیموں میں مختلف سرکاری اداروں کے  ملازمین کے لئے پلاٹس مختص کئے تاہم پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین کیلئے کوئی پلاٹ مختص نہیں کئے گئے۔

 لہٰذادیگرمحکموں کے ملازمین کی طرزپران رہائشی منصوبوں میں پلاٹ مختص کئے جائے اس موقع پرپی ڈی اے کے وکیل عامرعلی خان نے عدالت کو بتایا کہ 2002ء میں پشاورہائی کورٹ کے ملازمین کے لئے150کنال اراضی الاٹ کی گئی ہے جس پرفاضل عدالت نے پی ڈی اے سے صوبہ بھرکے گریڈ17کے ان افسروں کے ناموں کی فہرست طلب کرلی ہے جو پلاٹ حاصل کرچکے ہیں۔