516

مختلف اضلاع کیلئے24سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرریاں

 پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے عدالتوں میں سرکاری مقدمات کی نمائندگی کرنے کیلئے پشاور سمیت صوبہ بھر میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔ڈائریکٹور یٹ آف پراسیکیوشن خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل24سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

محمد اسلم خان کوسپیشل پبلک پراسیکیوٹرڈیرہ اسماعیل خان،تانیہ گل کو نوشہرہ،امجد علی،سعید شاہ،محمد کریم،انوارالحق،ہدایت خان اورافتخار احمدکو لوئر دیر تعینات کیاگیاہے اسی طرح قیصر رشید،ظل سبحانی،محمد اکبر خان،منظور احمد،محمد نعمان اورساجد اکرام کو پشاور،محمد نواز، محمد یاسر خان اورعنایت الرحمان کو مردان جبکہ اسداللہ خان سوات،محمد زمان لکی مروت،اسد خان ہنگو،محمد عثمان خان سکندری،ایمال خان،عتیق اللہ اورسید ذوالفقارشیر کوبنوں میں بطورسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کردیا گیا ہے۔