556

9 افسروں کی ترقی ٗ تقرریوں اور تبادلو ں کے احکامات

پشاور۔صوبائی حکومت نے گریڈ17سے گریڈ19کے 9افسران کے اگلے گریڈز میں ترقی اور ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیئے کے مطابق گریڈ 17کے پانچ افسران مس فضیلت جہان،عظمت اللہ وزیر،دولت خان،اشفاق احمد اور محمد علی خان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18میں دی گئی ان افسرو ں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے۔

گریڈ 18کی آفیسرمسز فرزانہ افضل کو گریڈ 19میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی۔محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر مقصود احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپر کوہستان،تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے آفیسر شاہد زمان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اگلی تعیناتی کے لئے حکوت گلگت بلتستان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سیف اللہ ظفر کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اگلی تعیناتی کے لئے محکمہ کھیل و سیاحت کے حوالے کی گئیں۔