533

ڈاکٹر عبدالصمد دوبارہ ڈائریکٹر آرکیالوجی تعینات

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار اور بعد ازان ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے گریڈ 18 کے نیب زدہ آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد دوبارہ ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم تعینات کردیا ہے اعلامیہ کے مطابق اس حکم پر فوری طورپر عمل درآمد ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس ریاض داوڑ سے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم کا اضافی چارچ واپس لے لیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف الزامات کے تحت نیب کے ہاتھو ں گرفتار ہونے والے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیمڈاکٹر عبدالصمد کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی گرفتاری پشاور ہائی کورٹ میں چیلنچ کی تھی جس پر گزشتہ دنوں عدالت سے ضمانت پر رہائی کے ساتھ ساتھ ہی صوبائی حکومت نے ان کی دوبارہ اسی عہدے پر بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی تھی جس کی منظوری کے بعد جمعہ کے روز ڈاکٹر عبدالصمد کی بحیثیت ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے۔