516

انتظامیہ کو تجاوزات کیخلاف کاروائی میں ناکامی کا سامنا

پشاور۔ضلعی انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی میں ناکامی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے شہر کے معروف تجارتی مراکز میں تجا وزات کے خلاف نمائشی نکلی ٗ اکثر بازاروں میں تجا وزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے ٗ بیرون رامداس بازار ٗ مینا بازار ٗ گھنٹہ گھر اور دیگر تجارتی مراکز میں تجا وزات کی بھر مار ہے۔

 جسے نہ صرف مقامی پولیس بلکہ ٹاؤن اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کا تعاون حاصل ہے پشاور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے شہر کو تجاوزات سے پاک کر نے کے لئے ضروری ہے ٗبلا تفریق کاروائی کی جائے۔