528

پشاور میں کھلونا بندوقوں پر پابندی عائد

پشاور۔بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے بعد آخر کارضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ضلع بھر میں کھلونہ بندوقوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے اس سلسلہ میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر عیدسے قبل ہی کھلونہ بندوقوں کی خرید وفروخت کاسلسلہ شروع ہونے پر عوامی حلقو ں کی طرف سے باربار ان پرپابندی کے مطالبات کیے جارہے تھے۔

جس کے بعدگذشتہ روز شہر میں دفعہ 144 کے تحت بندوق نما کھلونوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس سلسلہ یمں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے اعلامیہ جاری کردیا ہے انہوں نے خلاف ورزی کے خلاف  پولیس کو سخت کاروائی کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔