562

لاکھوں لیٹر مضر صحت دودھ شہریوں نے حلق سے اتارلیا

پشاور۔ماہ مبارک کے دوران شہر میں ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف نیم دلانہ اقدامات کے باعث رواں  ہفتے بھی شہر بھر میں لاکھوں لیٹر مضر صحت اور ناقص دودھ شہریوں نے حلق سے اتارلیا انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود ہاتھ ہولا رکھاہواہے جسکی وجہ سے شہر بھر میں یہ مکروہ کاروبار دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے۔

انتظامیہ ہفتے میں محض ایک یا دو دن ہی دفاتر سے نکلتی ہے جس کی وجہ سے ناقص دودھ فروشوں کی چاندی ہے عوامی حلقو ں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس حوالے سے ضلعی انتطامیہ کیلئے گائیڈ لائن جار ی کرکے روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈاؤن کویقینی بنایاجائے تاکہ شہریوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔