827

پشاور کے لئے صدقہ فطر کی مقدار مقرر

پشاور۔مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ امسال صدقہ فطر یعنی فطرانہ کی مقدار ضلع پشاور کے لئے90روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فطرانہ کی مختلف تعین سے عوام الناس پریشان نہ ہوں کیو نکہ ہر شہر میں اجناس کی اقسام اور قیمتیں مختلف ہیں اسی وجہ سے فطرانہ کی مقدار مختلف ہے۔

،اور 90روپے فی کس صرف ضلع پشاور کیلئے ہے۔لہٰذا اگر کوئی شخص90روپے ادا کر دے گا تو شرعا اسکا ذمہ فارغ ہو جائے گا۔فطرانہ نمازِعیدسے قبل اداکرنے میں فضیلت اور زیادہ اجروثواب ہے،مستحقین زکو ہی مستحقین صدقہ فطر ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور ِاقدس میں جن چیزوں پر صدقہ فطر دیا جاتا تھا،ان کے حساب سے صدقہ فطر کی مقدار درج ذیل ہے۔

اہل ثروت حضرات اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ فطر ادا کریں۔گندم نوے آٹا سو روپے جو ایک سو اسی کھجور چھ سو پچھتر کشمش1575اور پنیر 2700روپے فطرانہ دیا جاسکتاہے