204

ہاسٹل سے طلباء کا سامان چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہاسٹلز سے طلباء کے موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرنیوالے گروہ کوگرفتار کرلیا گروہ کے سرغنہ نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیاجبکہ اس کے قبضے سے موبائل فونز اوردیگر سامان بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے نجی کالج میں زیر تعلیم احکام الدین ولد رحمت  ٹاون پولیس کوبتایا کہ وہ خلیل ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے مدعی کے مطابق ا معلوم ملزموں نے اس کے کمرے سے قیمتی موبائل فون چوری کرلیا جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی ہدایت پر ایس ایچ او ٹاؤن جاوید اختر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی رکے گروہ کے سرغنہ صدام حسین ولد صفدر خان سکنہ تہکال کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کااعتراف کرلیا۔