360

جماعت اسلامی کے زخمی رہنما مشتاق یوسفزئی چل بسے

پشاور۔پشاور کے علاقہ خواجہ ٹاﺅن میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ سے زخمی جماعت اسلامی پی کے 76 کے امیر مشتاق احمد یوسفزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ان کی نمازجنازہ آج بروزاتوار صبح 10 بجے آبائی گاﺅں کلابٹ صوابی میں ادا کی جائے گی۔

 جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد یوسفزئی گزشتہ دنوں خواجہ ٹاﺅن میں اپنے رشتہ دارآصف نواز ولد نواز کے ہمراہ موجود تھے اس دوران سالے وآصف نواز کے بھائی طاہرنواز نے ان پر فائرنگ کی تھی جس سے نتیجہ میں آصف بال بال بچ گیا تھا تاہم مشتاق احمد یوسفزئی اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔