227

میکسیکو میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ‘ 6افرادہلاک

میکسیکو سٹی۔میکسیکو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 6افراد ہلاک ہوگئے جن میں بحریہ کے پانچ اور محکمہ جنگلات کا ایک افسر شامل ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرMI-17 کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے،یہ ہیلی کاپٹر ایک جنگل میں لگنے والی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے کیلئے بھیجا گیا تھا لیکن وہ اسی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔خراب موسم کے باعث ملبہ تلاش کرنے میں مشکلات درپیش تھیں تاہم گزشتہ روز جہاز کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے۔میکسیکو کے صدر اندرس منیول لوپز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ بحریہ کے افسران میں ایک کیپٹن،دو لیفٹیننٹ اور دو ملاح شامل ہیں۔