607

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس طلب 

 اسلام آباد۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 مئی کو ہوگا، وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائیگی، اجلاس میں اے پی سی سی کی سفارشات بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں رواں سال اور آئندہ سال کے سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا، 12 ویں 5 سالہ پروگرام کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں رواں اور آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کا بھی جائزہ لیا جائیگا، 3 مارچ 2019 تک کی ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹس پیش ہوں گی، فاٹا انضمام، علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے فورم کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا

نیشنل سوشل پروٹیکشن پالیسی فریم ورک کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا قیام بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔