418

عوام پی ٹی آئی کی تبدیلی اور پانچ سالہ کارکردگی دیکھ چکے ہیں،سکندر شیرپاؤ 

پشاور۔قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر سکندرحیات شیرپاؤ نے کہاہے کہ حکمرانوں کے وعدوں کاحشر قوم نے محض چند ماہ میں ہی دیکھ لیاہے خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی تبدیلی اور پانچ سالہ کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور پورے ملک کے عوام بھی دیکھ رہے ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف نے مختصر مدت میں غیرمقبول ہونے ریکارڈ قائم کرلیاہے مگر ہم کسی بھی صورت اس کاپیچھانہیں چھوڑیں گے و طن کور میں کارکنوں کے ایک وفدکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے واضح کیاکہ  ان کی جماعت عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور اپنی روایت کے مطابق پختونوں اور صوبہ کے حقوق و تحفظ اور خطہ میں امن کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ہر فورم اور ہر محاذ پر اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی اورصوبائی حکومت ہر سطح پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اوران کی غیر سنجیدگی کا یہ حال ہے کہ چند ماہ میں پوری ٹیم بدلنے کے بعدبھی حالات پرقابو پانے میں ناکام رہے ہیں