428

فصیل شہر کومسمار ی سے بچانے کے لیے حکومت سے بروقت اقدامات کامطالبہ 

پشاور۔شہر بھر میں فصیل شہر کومسمار ی سے بچانے کے لیے حکومت سے بروقت اقدامات کامطالبہ کیاگیاہے عوامی حلقوں کے مطابق سٹی سرکلر روڈ پر رامداس چوک اور ڈبگری چوک کے درمیان فصیل شہر کا جو ایک ٹکڑا بچاہواہے۔

اس کی بتدریج مسماری کاآغاز کردیاہے اور اگر ضلعی حکومت خوا ب غفلت سے بیدار نہ ہوئی تو تاریخی فصیل کایہ حصہ بہت جلد قصہ پارینہ بن جائے گا عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فی الفور مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے شہر بھر میں فصیل کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات کا مطالبہ کیاہے